بنٹوال 2مارچ (ایس او نیوز) بنٹوال اور اطراف میں گزشتہ بہت زیادہ فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب بننے والے شرتھ مڈیوال مرڈر کیس کے دوسرے اہم ملزم پانولی بیل کے رہنے والے قلندر عرف محمد نثار(۲۷سال) عدالت میں خودسپردگی کردی ہے۔
ہندوتووادی کارکن شرتھ مڈیوال کا قتل 4جولائی 2017کو ہواتھا۔اس کیس میں ملزم بنائے گئے قلندر نے سیشنس اور ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ کامیاب نہیں ہوسکی۔خودسپردگی کے بعد ملزم نثار کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق اس کیس میں جملہ18ملزمین ہیں اور قلندر نثار کی خودسپردگی کے ساتھ گرفتار ملزمین کی تعداد 17ہوگئی ہے۔اب صرف ایک ملزم ننداور کے رہنے والے ابراہیم کو گرفتار کرنا باقی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فی الحال بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔